14/09/2026
سعودی عرب میں تقریباً 1300 سال قدیم مسجد دریافت
سعودی عرب کے علاقے الباحہ کے العقیق گورنریٹ میں المعملہ کے تاریخی مقام پر آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران ایک قدیم مسجد دریافت ہوئی ہے جسے سعودی ہیریٹیج کمیشن نے پہلی صدی ہجری سے منسوب کیا ہے۔
مسجد پتھروں سے تعمیر کی گئی ہے اور اس کی دیواروں پر قدیم عربی تحریری نقوش بھی ملے ہیں۔ یہ دریافت ابتدائی اسلامی دور کی مساجد اور اس زمانے کی تعمیرات اور مذہبی زندگی کو سمجھنے کے لیے اہم تاریخی ثبوت فراہم کرتی ہے۔
یہ واقعی اسلامی تاریخ کے ابتدائی دور سے تعلق رکھنے والی ایک اہمدریافت ہے۔