Adil Ahmed Construction Company

Adil Ahmed Construction Company Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adil Ahmed Construction Company, main Super Highway Sohrab Goth Karachi, Karachi.

28/08/2022
28/08/2022

*پلستر میں کیا احتیاطیں کرنی چاہئیں؟*
اکثر دوست کہتے ہیں کہ پلستر جگہ جگہ سے اُکھڑ گیا ہے۔ پُھول گیا ہے۔ اس میں cracks آگئے ہیں۔ تو کیا کرنا چاہئیے۔ دراصل بعض لوگوں کو پلستر کرنے کا صحیح طریقہ معلوم نہیں ہوتا اسلئیے بعد میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پلستر کرتے ہوئے مندرجہ ذیل احتیاطیں بہت ضروری ہیں۔ انکا خیال رکھیں۔ انشاء اللہ کافی حد تک مسائل سے بچے رہیں گے۔
1. سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ جو مسالہ (Mortar) بنا رہا ہے کیا اُس نے اچھے طریقے سے خُشک مسالہ مکس کیا کیونکہ اگر مسالہ صحیح مکس نہیں ہوگا تو یہ چھاپ لگاتے وقت پکڑ نہیں کرے گا۔ اسلئیے اسکو کم ازکم تین دفعہ مکس کریں پھر پانی ڈالیں۔ یا پھر مشین میں مکس کر لیں۔
2. پلستر اگر باہر ہے تو کم ازکم 3/4 انچ ہونا چاہئیے اگر اندر ہے تو 1/2 انچ کم ازکم ہونا چاہئیے۔ باہر کے پلستر کی Ratio (1:4) اور اندر کے پلستر کی ratio (1:5) یا (1:6) ہونی چاہئیے۔
3. پلستر سے پہلے دیواروں کو اچھے طریقے سے تر کر لینا چاہئیے تاکہ خُشک دیواریں پلستر کے مسالے (Mortar) کا پانی نہ پی جائیں۔ اس وجہ سے بھی بعض اوقات cracks آتے ہیں۔
4. بجلی اور پلمبنگ کے conduits کے اوپر جالی لگائیں اور پھر پلستر کریں کیونکہ اکثر cracks اسی جگہ develop ہوتے ہیں۔
5. جہاں پر چُنائ اور کنکریٹ کا joint آ رہا ہو وہاں بھی جالی لگائیں تاکہ بعد میں اس جگہ cracks نہ آئیں۔
6. کنکریٹ والی جگہ کو اچھے طریقے سے صاف کریں پھر اس پہ چِپنگ کریں پھر پلستر کی چھاپ لگائیں۔ ورنہ پلستر پکڑ نہیں کرے گا۔ کُچھ عرصے کے بعد گر جائے گا۔
7. پلستر کرنے کے فوراً بعد ایلومینیم کے گز سے چیک کریں اگر اسکی surface ہمورا نہ ہو تو فوراً اسکو درست کریں کیونکہ اگر یہ خُشک ہو گیا تو پھر اسکو ٹھیک کرنا بہت مشکل ہے۔
8. کھڑکیوں کے jambs گُنیا لگا کر چیک کریں تاکہ بعد میں ایلومینیم کی فکسنگ کے وقت مسلہ نہ بنے۔
9. اگر کنکریٹ کسی جگہ سے باہر نکلی ہے تو پہلے اچھے طریقے سے اسکی کٹائ کریں پھر پلستر کریں کیونکہ اُبھری جگہ پہ پلستر کر دینے سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ جو جگہ level میں ہوتی ہے اس پر 2-3 انچ تک پلستر چڑھتا ہے جو کہ بالکل درست نہیں اور کُچھ عرصہ بعد یہی پلستر گر جاتا ہے۔ اسلئیے کٹائ کر کے لیول میں پلستر کریں۔
10. جس جگہ ٹائلز یا ماربل لگانا ہے وہاں پلستر کر کے اس پہ جھاڑو لگا دیں (یعنی اسکی surface کو رف کر دیں) تاکہ ٹائلز اچھے طریقے فکس ہو سکیں
اسکے علاوہ بھی پلستر میں کئی احتیاطیں کرنی پڑتی ہیں۔

28/08/2022

کیا آپ گھر تعمیر کروانا چاہتے ہیں؟
ہماری کمپنی کراچی میں ہر طرح کے تعمیراتی کاموں میں مہارت رکھتی ہے اور آپ کو آپ کے بجٹ کے مطابق بہترین کام وقت پر کر کے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم آپ کے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں ہر ممکن رہنمائی اور مدد فراہم کریں گے۔

28/08/2022

بہترین کنسٹرکشن اور معیاری قیمت ہمارا فوکس ہے ٗ عادل احمد

Address

Main Super Highway Sohrab Goth Karachi
Karachi
75330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adil Ahmed Construction Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share