11/09/2026
📢 اعلی حکام اور وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ صاحب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صاحب اور اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کی اپیل! 🚨 رئیس گوٹھ، کراچی میں کسٹم اہلکاروں کی آڑ میں زمین پر زبردستی قبضے کی کوشش! 🚨ہم اعلیٰ حکام، چیف جسٹس آف پاکستان، گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ اور کسٹم کے اعلیٰ افسران سے انصاف کی دہائی دیتے ہیں۔ رئیس گوٹھ (کراچی) میں ہماری ملکیتی زمین پر، جس پر ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی لگی ہوئی ہے، کچھ افراد کسٹم اہلکار بن کر زبردستی قبضہ کرنے اور ہمیں بے گھر کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔❗ پہلے زاہد اقبال اور اب محسن بھٹی نامی شخص!پہلے جب بھی یہ ٹیم آتی تھی تو زاہد اقبال نامی بندہ آگے ہوتا تھا، اور اب محسن بھٹی نامی شخص کسٹم کی ٹیم کو ساتھ لے کر آ رہا ہے۔ یہ شخص مسلسل دباؤ، دھمکیاں اور توڑ پھوڑ کر رہا ہے اور ہمیں شدید تنگ کر رہا ہے۔❗ بغیر کسی نوٹس اور قانونی کارروائی کے غنڈہ گردی!نہ کوئی تحریری نوٹس دکھایا جاتا ہے، نہ کوئی قانونی دستاویز۔ بس کسٹم کی وردی اور گاڑیوں کا رعب جما کر ہمارے بچوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ کیا اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں؟ کیا کسی بھی شہری کو بغیر نوٹس اس طرح ہراساں کیا جا سکتا ہے؟📹 اس تازہ ترین ویڈیو میں محسن بھٹی اور کسٹم کی ٹیم کو صاف دیکھا جا سکتا ہے!یہ ویڈیو ثبوت ہے کہ کس طرح سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے غریب کا گھر اور زمین چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔🙏 ہماری اپیل:ہم آئی جی سندھ، کسٹم کے اعلیٰ حکام اور عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ زاہد اقبال اور محسن بھٹی کے خلاف فوری انکوائری کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔📢 عوام سے گزارش: اس ویڈیو اور تحریر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ان بااثر افراد کا اصل چہرہ سامنے آ سکے اور ہماری آواز حکام تک پہنچے۔