29/01/2025
پاکستان میں کرکٹ کی واپسی اور ڈیرن سیمی۔
تحریر اِرشاد علی/ ایڈمن ڈنہ سپورٹس نیوز
2009 کے واقعے کے بعد 2015 میں زمبابوے نے پاکستان کا مختصر دورہ تو کیا لیکن ابھی بھی کمی تھی۔ بڑے ناموں کے پاکستان آنے کی!!!
کرکٹ کے بڑے ممالک کو امن کا پیغام پہنچانے اور کرکٹ کی بحالی کے لیئے پی سی بی نے پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن کوئٹہ کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جانے سے انکاری ہوگئے۔۔۔
ویسٹ انڈیز کو 2 دفعہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج پہنانے والے لیڈر ڈیرن سیمی۔۔۔ یہ لیڈر نہ صرف اس فیصلے کو قبول کرتا ہے بلکہ دیگر کھلاڑیوں (مارلن سیموئلز، کرس جارڈن، ڈیوڈ ملان وغیرہ) کو قائل بھی کرتا ہے کہ ہم پاکستان جائیں گے۔ یوں سیمی نے صرف سیزن 2 کی ٹرافی جیتتا ہے بلکہ پاکستانی عوام کے دل بھی جیت جاتا ہے۔
ہر پریس کانفرنس، ہر انٹرویو، ہر موقع پر پاکستان کے امن کی تعریف سے پھر چند ہی مہینوں بعد ورلڈ الیون آزادی کپ کھیلنے پاکستان آتی ہے۔ پھر یہ سلسلہ تھمتا نہیں اور اگلے 8 سالوں میں ماسوائے بھارت ہر ملک پاکستان آکر کھیل جاتا ہے۔
ڈیرن سیمی اپنے اس اقدام سے اتنے مقبول ہوئے کہ لوگوں نے باقاعدہ ٹرینڈ چلائے کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے۔ کرکٹ شائقین نے پچھلے دنوں ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل کا "آئیکون" کھلاڑی چنا۔
چند دنوں بعد چیمپیئنز ٹرافی ہونے جارہی ہے جس کی میزبانی ملنے میں کہیں نہ کہیں ڈیرن سیمی کا بھی کردار ہے۔ (ممکنہ طور پر پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم کا 1 سٹینڈ ان کے نام کیا جائے گا تاکہ پیغام جائے کہ پاکستانی قوم محسنوں کی قدر دان ہے)-