Tameer One Private Limited

Tameer One Private Limited Tameer One Pvt Limited is a leading registered construction company in Chitral.

We specialize in rental of heavy construction machinery, equipment, power tools, scaffolding, shuttering and providing innovative solutions to the construction industry Welcome to Tameer One
Tameer One is a leading registered construction services company in Chitral. We speciallize in rental of heavy construction machinary, equipment, power tools, scafolding, shuttering and providing innovative solutions to the construction industry.

Chitral in autumn
13/11/2025

Chitral in autumn

28/08/2025

ابھی چند لمحے پہلے کا واقعہ ہے۔ میرا بیٹا تیمور اور اس کی ماں زاروقطار رو رہے تھے۔ گھر کے اندر ایک عجیب سا سکوت اور سناٹا چھا گیا۔ وجہ؟ اسکول سے شکایت آئی کہ تیمور نے کاغذ کا جہاز بنایا اور دوستوں کے ساتھ کھیل کھیل میں اُڑایا۔ جہاز جا کر استانی کو لگ گیا اور شکایت ہم تک پہنچ گئی۔ تیمور کی مس نے لکھا: "یہ بچہ شرارتی ہے، بات نہیں مانتا اور شور بھی کرتا ہے۔" شکایت نامہ پڑھتے ہی ماں کا دل ٹوٹ گیا۔ میری بیوی نے مجھے مس کیطرٖف سے پہنچائی گئی شکایت فارورڈ کر دیں۔

میں نے کہا کہ تیمور کو میرے پاس بھیجئے۔

تیمور آیا تو میں نے تیمور کو اپنے پاس بٹھایا۔ پیار کے ساتھ سمجھایا کہ بیٹا! تمہیں معلوم ہے کہ باپ کی جائیداد اور پیسہ بیٹے کو ملتا ہے۔ لیکن جائیداد اور پیسے کے ساتھ ساتھ باپ کے نظریات،حقووق و فرائض، عادات اور اصول بھی وراثت میں ملتے ہیں۔ اگر تمہیں میری وراثت چاہیے تو تمہیں میرا رویہ اور میرا طرزِ زندگی بھی اپنانا پڑے گا۔ صرف دولت کو وراثت سمجھ کر لینے والے لالچی انسان ہوتے ہیں۔ بچوں کو باپ کی پوری کی پوری وراثت لینی چاہئے۔

یہ سن کر وہ مجھے ندامت سے دیکھنے لگا۔ میں نے کہا:

"بیٹا! میرے استاد مجھے پچیس کلو میٹر دور اپنے گھر کے لیے سبزی اور گوشت لینے بھیجتے تھے۔ اور میں بس پر بیٹھ کر انکی گھریلو اشیائے خورد لینے جاتا تھا۔ میں نے کبھی انکار نہیں کیا اور نہ کبھی شکوہ۔ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور خدمت کا فریضہ بھی ادا کیا۔ آج اگر لوگ مجھے عزت دیتے ہیں تو یہ میرے اساتذہ کی دی گئی تعلیم اور دعاوں کی بدولت ہے۔"

پھر میں نے تیمور سے کہا:

"سوچو بیٹا! تم یہاں ہمارے ادارے میں دوسرے شاگردوں کیساتھ ڈیجیٹل اسکلز سیکھ رہے ہو۔ میں اور تمہارے چچا فاران کلاس پڑھاتے ہیں۔ وہاں تمہارے ساتھ اور بھی شاگرد ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شاگرد میرے ساتھ یا تمہارے چچا کے ساتھ بدتمیزی کرے تو کیا تمہیں اچھا لگے گا؟"

وہ فوراً بولا: "نہیں، بالکل نہیں۔"

میں نے کہا: "پھر یاد رکھو، آپ کے تمام اساتذہ کو بھی وہی تعظیم ملنی چاہئیے جو آپ میرے یا اپنے چچا کیلئے چاہتے ہو۔ استاد کی عزت آپ پر فرض ہے۔ استاد کی بے ادبی صرف استاد کی توہین نہیں بلکہ شاگرد کے مستقبل پر بھی کاری ضرب لگاتی ہے۔"

میں نے اسے ایک اور واقعہ سنایا۔ میرے استاد محترم، جنہیں میں سب سے بڑا اور سب سے محترم سمجھتا تھا، ایک دن میں نے انہیں اپنے استاد گرامی کے پاؤں دباتے دیکھا۔ میں حیران رہ گیا۔ مجھے لگا یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی بڑی ہستی کسی کے سامنے جھک سکتی ہے؟ مگر وہ جھک رہے تھے۔ تب مجھے سمجھ آیا کہ اصل بلندی، اصل عظمت ادب اور عاجزی میں ہے۔

بیٹے کو میں نے کہا:

"یاد رکھو! میری تحریروں کو اور ویڈیوز کو اگر دیکھ پاو تو میں نے بارہا لکھا اور بولا ہے کہ باادب شاگرد ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ ان کے دل و دماغ میں استاد کی باتیں اتر جاتی ہیں۔ وہ باتیں پھر ان کی رہنمائی کرتی ہیں، انہیں زندگی کے میدان میں آگے لے جاتی ہیں۔"

میں نے کہا، کل اسکول جانا، اپنی استانی سے کوئی جواز پیش نہ کرنا، کوئی دلیل نہ دینا۔ بس معافی مانگنی ہے۔ اپنی ماں سے پوچھ کر ایک چھوٹا سا تحفہ بھی لے جانا اور پیش کرنا۔ اس وقت تک واپس نہیں آنا جب تک وہ تمہیں معاف نہ کر دیں۔

یہ سب باتیں سن کر تیمور کی آنکھیں نم دیکھیں، پھر میں نے اسے کہا کے اپنی والدہ ے پاس جاو اور اپنی استانی کیلئے ایک تحفہ سوچو تیمور بوجھل دل کیساتھ چلا گیا۔ کچھ دیر کے بعد میرا چھوٹا بیٹا دوڑتا ہوا میرے پاس آیا اور کہا: "پاپا! ماما اور تیمور بھائی رو رہے ہیں۔" یہ جملہ سنتے ہی میں نے دل میں شکر ادا کیا۔ خوشی اس بات کی ہوئی کہ انسان سے غلطی ہو جائے تو کوئی بڑی بات نہیں، لیکن اصل عظمت یہ ہے کہ وہ اپنی غلطی مان لے اور آئندہ کے لیے سدھرنے کا عزم کرے۔

کاش! ہمارے بچے یہ سیکھ جائیں کہ استاد صرف پڑھانے والا نہیں، بلکہ ایک چلتا پھرتا ادارہ ہے۔ اس کے سامنے جھکنا عزت کی کمی نہیں بلکہ کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج اگر ہم نے اپنے بچوں کو استاد کا ادب سکھا دیا تو آنے والی نسلیں سر اٹھا کر چلیں گی۔ ورنہ ہمارے بچے جہاز ضرور اُڑائیں گے، لیکن منزل کبھی نہیں پا سکیں گے۔

شہزاد احمد مرزا
Next Age Solutions

Modern Chitrali Baipash
04/10/2024

Modern Chitrali Baipash

Address

Chitral
17200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

0943412323

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tameer One Private Limited posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tameer One Private Limited:

Share