28/04/2025
💖💝پیاری امی جان 💖
وہ سب وفائیں جو تو نے کی ہیں
میں اپنے دل سے انہیں بھلاؤں
تو مر ہی جاؤں
یہ زندگی بھر جو تو نے مجھ کو
دعائیں دیں ہیں
میں اپنے دل سے انہیں بھلاؤں
تو مر ہی جاؤں
تیری چاہت ،تیری محبت،تیری الفت،
تیری دعائیں، تیری وفائیں
یہ تیرے آنچل کے سرد جھونکے
میں زندگی کے کسی سفر میں
حیات کی میں کسی ڈگر میں
میں انہیں گنواؤں
تو مر ہی جاؤں
میں مر ہی جاؤں